باجوڑ،قبرستان میں تعمیراتی کام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

باجوڑ(نمائندہ خصوصی)ضلع باجوڑ کے علاقہ ناوگئی میں مظاہرین کا زیر تعمیر روڈ میں قبرستان کو نقصان پہنچنے کیخلاف مظاہرہ۔ مظاہرین نے سڑک کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بلاک کیا تھا تاہم اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی زاہد کمال نے مظاہرین کیساتھ کامیاب مذاکرات کرکے احتجاج ختم کروایا۔ اس موقع پر مولانا خان زیب، ن لیگی رہنماء عبداللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کام کیوجہ سے قبرستان کو نقصان پہنچایا جارہاہے اور کئی قبروں کو خراب کیاگیاہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی نے مظاہرین کیساتھ مذاکرات کرکے ان کے مطالبات تسلیم کرلیے جس پر مظاہرین نے منتشر ہوکر احتجاج ختم کردیا۔ اس موقع پر اے سی ناوگئی، مولانا خان زیب اور دیگر نے خطاب بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed