باجوڑ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر افتخار عالم کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خارون شیر رحمان نے خار سب ڈویژن کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں پر روٹی کا وزن، کریانہ سٹور، بیکری، فروٹ شاپس،سبزی فروش، پولیتھین بیگز شاپس اور دوسرے اشیاء کے دوکانوں کے نرخنامے، معیار، ایکسپائری اور مقدار اور صفائی کی صورت حال چیک کئے۔ انہوں نے مختلف خلاف ورزیوں پر تین دکانداروں سے شناختی کارڈ ضبط کئے جبکہ کئی کو وارننگ بھی دی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے تقریباً 30 دکانوں کو چیک کیا۔ اے سی شیر رحمان نے دکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی، کم وزن، غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء کے فروخت غیر قانونی عمل ہے جس سے اجتناب کریں۔اور ساتھ ساتھ کرونا sops پر عمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔