افغانستان سے انخلا کے بعد واپس امریکا جانے والے فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی۔رپورٹس کے مطابق امریکی فوجیوں کے خودکشی کے واقعات گزشتہ ماہ پیش آئے جہاں 3 اہلکاروں نے خودکشی کی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 16 ستمبر کو 21 سالہ اہلکار نے ٹیکساس میں خودکشی کی جس کے اگلے ہی روز مزید دو اہلکاروں نے کیلفورنیا اور واشنگٹن میں زندگی کا خاتمہ کیا۔رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والے اہلکاروں کی عمریں 30 سال کے لگ بھگ ہیں تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خودکشی کرنے والے اہلکار نفسیاتی مسائل کا شکار تھے۔رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں ایک وہ فوجی اہلکار بھی شامل ہے جو حال ہی میں افغانستان سے انخلا کرنے والے آخری دستوں میں شامل تھا۔