پاکستان کے مختلف شہروں سے ڈاکٹرز کے قافلے اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے پہنچ گئے اور پی ایم سی کے سامنے روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کر دیا۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 4 ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن کسی نے ایک نہ سنی، انہوں نے مطالبات پورے نہ کیے جانے پر پی ایم سی کی تالہ بندی کرنے کی دھمکی بھی دی۔پی ایم سی کے سامنے روڈ بلاک کرکے مظاہرین نے این ایل ای امتحان نامنظور کے نعرے لگائے اور صدر پی ایم سی ڈاکٹر ارشد تقی اور نائب صدر علی رضا کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہمیں مجبورکیا گیا کہ ہم اسلام آباد کی طرف مارچ کریں اور پی ایم سی کے سامنے دھرنا دیں۔