2014سے بھرتی اساتذہ کی مستقلی کا مطالبہ

بنوں(نمائندہ کسوٹی )این ٹی ایس ٹیچرز کوارڈنیشن کونسل نے 2014 سے بھرتی اساتذہ کی مستقلی اور 2016 میں بھرتی ٹیچرز کی مارش میں جمع اے پی آر پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کردیا بنوں کے این ٹی ایس اور ایف ٹی ایس کی بنیاد پر بھرتی اساتذہ کا ایک غیر معمولی اجلاس بمقام گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 بنوں سٹی منعقد ہوا جس میں این ٹی ایس کے تحت بھرتی مختلف کیڈرز کے اساتذہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے این ٹی ایس اساتذہ کے رہنماں سلیم آزاد، ادریس خان، نور احمد، سلمان ہاشمی، ہارون خان، ظہیر الدین، کلیم اللہ، اسحاق علی شاہ، طاہر خان، عبدالوہاب خان اور دیگر نے کہا کہ حکومت نے 2014 میں این ٹی ایس کے تحت مختلف کیڈرز پی ای ٹی، ایس ایس ٹی، ڈی ایم، سی ٹی، پی ایس ٹی، اے ٹی، ٹی ٹی، قاری وغیرہ بھرتی کئے گئے جنہیں صوبے بھر میں خصوصا بنوں میں انتظامی سطح پر مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ 2018 سے لیکر 2021 تک ان بھرتی اساتذہ کو مستقل نہیں کیا جارہا اور نہ ہی 2014 سے لیکر 2017 تک اساتذہ کو سنیارٹی دی جارہی ہے اور ان کی سازش ہے کہ ان اساتذہ کو میڈیکل بورڈ، ڈیزیز سن کوٹہ اور پروموٹی ٹیچرز سے جونیئر تصور کیا جاسکے حالانکہ سروس کے لحاظ سے یہ این ٹی ایس کے تحت بھرتی ہونے والے اساتذہ جونیئر ہیں انہوں نے کہا کہ 2016 میں اساتذہ بھرتی ہوئے جن اے پی آر ماہ مارچ میں جمع ہوئے ہیں اس میں بھی تاحال تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں یہ اساتذہ ریگولر بنیاد پر بھرتی کئے گئے ہیں لہذا اس کی فوری نوٹیفیکیشن جاری کی جائے اور بھرتی کی تاریخ سے سنیارٹی دی جائے اس موقع پر دس رکنی این ٹی ایس ٹیچرز کوارڈینیشن کونسل تشکیل دی گئی اور مطالبہ کیا کہ این ٹی ایس اور ایف ٹی ایس کے تحت بھرتی اساتذہ کو درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed