کراچی میں پولیس کے ہاتھوں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی ایک اور واردات

کراچی میں پولیس کے ہاتھوں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی ایک اور واردات سامنے آگئی، نیو کراچی سے اغوا کیا گیا مغوی سرجانی ٹاون تھانیکی چھت سے مل گیا، 17 سال کے اسد کو نامعلوم سادہ لباس افراد گھر سے لے گئے تھے۔مغوی اسد کی والدہ کو فون کرکے سرجانی ٹاون تھانے بلایا گیا تھا، والدہ تھانے پہنچیں تو لاک اپ میں اسد نام کا کوئی نوجوان نہیں تھا۔ایس ایچ او کی موجودگی میں مغوی کی والدہ کے موبائل پر اغوا کار کی کال آگئی، ایس ایچ او سرجانی نے اغوا کار سے رکشہ ڈرائیور بن کر بات کی، اغوا کار نے سرجانی ٹاون تھانے کے ایس ایچ او کو پہلی منزل پر آنے کے لیے کہا۔ایس ایچ او تھانے کی پہلی منزل پر پہنچا تو مغوی اسد موجود تھا، مغوی کو برآمد کرکے شعبہ تفتیش کے سب انسپکٹر افضل سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی کی والدہ کو کال کرنے والے شخص سمیت 3 افراد پولیس اہلکار نہیں ہیں، تینوں افراد سب انسپکٹر افضل کے لیے کام کرتے تھے، تھانے میں غیرمتعلقہ افراد کی موجودگی کی بھی تفتیش کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed