ڈینگی وائرس میں اضافہ تشویشناک ہے،حمید آفریدی

پشاور (جنرل رپورٹر )پاکستان تحریک استقلال کے سابق صوبائی چیئرمین و سابق ڈسٹرکٹ ممبرحمیداکبرخان آفریدی نے ڈینگی بخار میں تیزی سے اضافہ پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ڈینگی کے سدباب کیلئے فوری طورپربڈھنی یاسین آبادسمیت دیگرنواحی علاقوں میں سپرے کیاجائے،بصورت دیگرڈینگی سے کوروناسے بھی زیادہ اموات کاخدشہ ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزیاسین آبادمیں اپنے حجرے میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا،جس میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی رہنمااحسن اکبرآفریدی اورممتازسماجی شخصیت حاجی نائب خان بنگش سمیت اہلیان علاقہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،حمیداکبرخان آفریدی نے مزید کہاکہ متعلقہ اداروں کی غفلت ونااہلی کے باعث ڈینگی میں تشویشناک حداضافہ ہورہاہے،اس وقت ڈینگی نے نواحی علاقوں میں پنجے گاڑھ رکھے ہیں، اگراس کی روک تھام کیلئے فوری اورٹھوس اقدامات نہ اٹھائے گئے تویہ موضی بیماری شہری علاقوں تک پھیل سکتی ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے یاسین آباد سمیت ملحقہ علاقوں میں مچھرماراورکھیلے میدانوں میں جراثیم کش سپرے کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed