پی ٹی آئی نے ملک کو کنگال کردیا ہے ،محمد امین

سوات(بیورورپورٹ)پی ٹی حکومت نے ملک کو کنگال کردیا ہے ،غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں ،آئے روز مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں،عوام اپنے حقوق کیلئے اُ ٹھ کھڑے ہو۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر محمد امین نے مینگورہ شہرکے ہفتہ وار اجتماع اور بعد ازاں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک پر بیرونی قرضے حد سے بڑھ گئے ہیں،پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو کنگال کردیا ہے ،عوام اپنے حقوق کیلئے اُٹھ کھڑے ہو،جماعت اسلامی امانتدار قیادت رکھتی ہے ،اسلامی نظام تمام مسائل کا حل ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed