پشاور (جنرل رپورٹر ) پاکستان پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عرفان آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور زوال پذیر معیشت عوام کے لئے زیادہ تباہ کن ثابت ہوئی ہے پٹرول اور مٹی کا تیل بنیادی اشیائہیں اور ان کی قیمتوں میں اضافہ افراط زر کے رجحانات کو متاثر کرے گا جس سے قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکائونٹ میں اضافے نے روپے کی قدر میں کمی کی ہے جو افراط زر میں اضافہ کا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس کے ”عوام دوست بجٹ” کے بارے میں نام نہاد دعوے بے کار ہو گئے ہیں کیونکہ حکومت نے پی او ایل اور دیگر ضروری اشیائمیں مہنگی قیمتوں کے ذریعے نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔اور عوام فاقوں پر مجبور ہیں۔انہوں نے ورکر ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری انکو مستقل کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔