کورونا ویکسینیشن کیلئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نام کی ایک اور انٹری سامنے آگئی، لاہور کے بعد نارووال کے ایک سینٹر میں بھی کورونا ویکسینیشن میں نوازشریف کا نام درج ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ملزم ناصر رف اور ثاقب کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے نواز شریف کے نام کی جعلی انٹری کی، ڈیٹا اندراج میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ کی کاپی استعمال ہوئی۔