معذور افراد کی ہر ممکن مدد کیلئے مسلسل کوشاں ہے،نثارعلی

بنوں(بیورورپورٹ)شمالی وزیرستان سپیشل پرسن فاؤنڈیشن شمالی وزیرستان میں معذور افراد کی ہر ممکن مدد کیلئے مسلسل کوشاں ہے متاثرہ علاقوں میں جسمانی طور پر معذور افراد میں وہیل چیئرز کی تقسیم وزیرستان سپیشل پرسن فاؤنڈیشن کی مدد کیلئے جاری منصوبوں میں سے ایک اہم اور کامیاب منصوبہ ہے اسی منصوبے کی کڑی کے طور پر شمالی وزیرستان میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا اس تقریب میں مہمان خصوصی عوامی نیشنل پارٹی شمالی وزیرستان نثار علی خان نے بڑی تعداد میں وہیل چیئرز مستحقین میں تقسیم کیں تقریب میں وزیرستان سپیشل پرسن فاؤنڈیشن کے صدر زعفران وزیر، پریس سیکرٹری اسلام الدین، فنانس سیکرٹری صدف اللہ داؤڑ، نمائندگان میں سعید خان، گل مت خان اور دیگر معذور افراد اور ان کے خاندان والے شریک ہوئے اس موقع پر وزیرستان سپیشل پرسن فاؤنڈیشن کے صدر زعفران وزیر اور پریس سیکرٹری اسلام الدین نے تقریب میں شرکت کرنے پر عوامی نیشنل پارٹی شمالی وزیرستان کے صدر نثار علی خان، ملک نور محمد، ہدایت اللہ داؤڑ اور نوید وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed