مشہور و معروف پاکستانی اداکار عمر شریف کی جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔سفارتی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ کیلئے نیورمبرگ سٹی کی ترکش مسجد میں مسلم کمیونٹی کا اجتماع منعقد کیا گیا۔اداکار عمر شریف کی میت ترکش مسجد پہنچائی گئی جس پر عمر شریف کی تصویر بھی رکھی گئی تھی۔ فرینکفرٹ میں قونصل جنرل پاکستان زاہد حسین اور دیگر عملے نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔عمر شریف کے دنیا بھر سے مداحوں کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔ کمیونیٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی اور دیگر ممالک کے شہری بھی نماز جنازہ کیلئے موجود تھے۔کمیونٹی ذرائع کے مطابق کے مطابق نیورمبرگ ساتھ اسپتال سے میت وصول کرنے کے بعد پاکستانیوں نے غصل کفن کا انتظام کیا۔پاکستانی شہری امجد علی نے عمر شریف کی میت کو غسل دیا اور کفن پہنایا گیا۔