زرعی یونیورسٹی کے سکالر ڈاکٹر اعزاز حسین نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

پشاور (جنرل رپورٹر )شعبہ اگرانومی، فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن سائنسز زرعی یونیورسٹی پشاور کے پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر اعزاز حسین نے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر احمد خان کے زیرنگرانی پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔انہوں نے ”Effect of Beneficial Microbes, Humic Acid and Farmyard Manure on Yield and Yield Components of Maize ” کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا. ان کے مقالے کی توثیق ترکی اور جرمنی کے معروف سائنسدانوں نے کی.دفاعی سیمینار میں ڈاکٹر اعزاز حسین نے شرکاء کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیکر کامیابی سے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کیا اور انہیں پی ایچ ڈی ڈگری کے لئے اہل قرار دیا. اس موقع پر شعبہ اگرانومی کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اکمل، پروفیسر ڈاکٹر حبیب اکبر، پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف و دیگر فیکلٹی اور سکالرز نے سپروائزر ڈاکٹر احمد خان اور سکالر ڈاکٹر اعزاز حسین کو مبارکباد پیش کی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed