میشا شفیع ہالی ووڈ اداکار سے اپنا موازنہ کیے جانے پر ناخوش

معروف پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع سوشل میڈیا پر اپنا ہالی ووڈ کے مشہور اداکار کیانو ریوز سے موازنہ کیے جانے پر ناخوش دکھائی دے رہی ہیں ۔

میشا شفیع نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹا گرام پر نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں ،ان تصاویر کو دیکھ کر ایک صارف نےگلوکارہ کا موازنہ ہالی ووڈ اداکار کیانو ریوز سے کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تصاویر میں وہ کافی حد تک ہالی ووڈ اداکار کیانو ریوز کی ہمشکل لگ بھی رہی ہیں ۔