مقبوضہ جموں و کشمیر میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں زخمی دم توڑ گئے۔
مقبوضہ وادی کے ضلع ادھم پور میں پتنی ٹاپ کے قریب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر پہاڑوں پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اس حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 2 پائلٹ زخمی ہوگئے۔
بعد ازاں یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کے گرنے سے شدید زخمی پائلٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
بھارتی پولیس کے مطابق خراب موسم اور شدید دھند ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ بنی۔