بھارتی اداکارہ پائل گھوش تیزاب حملے میں بال بال بچ گئیں، تاہم ڈنڈا بردار حملہ آورں کے ہاتھوں وہ معمولی زخمی ہوئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پر یہ حملہ ممبئی میں اس وقت ہوا جب وہ میڈیکل اسٹور سے کچھ دوا خرید کر واپس گھر جارہی تھیں۔
پائل گھوش کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر آرہی تھیں تو کچھ راہزنوں نے ان پر حملہ کرکے ان سے ان کی قیمتی چیزیں اور نقدی چھیننے کی کوشش کی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان افراد کے ہاتھ میں ایک بوتل تھی جس میں ممکنہ طور پر تیزاب موجود تھا جو وہ ان پر پھینکنے والے تھے۔