دنیا: کورونا کیسز 229842453، ہلاکتیں 4713807

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 98 لاکھ 42 ہزار 453 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 13 ہزار 807 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 86 لاکھ 13 ہزار 666 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 98 ہزار 721 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 65 لاکھ 14 ہزار 980 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 94 ہزار 619 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 31 لاکھ 7 ہزار 628 ہو چکی ہے۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 45 ہزار 416 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 35 لاکھ 4 ہزار 534 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 91 ہزار 34 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 12 لاکھ 47 ہزار 667 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 252 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 74 لاکھ 65 ہزار 448 ہو چکی ہے۔