’خدا اور محبت‘ نے بھارت میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

پاکستان کے نمبر ون چینل جیو سے نشر ہونے والی سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی ڈراما سیریل ’خدا اور محبت‘ نے بھارت میں بھی مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، خدا اور محبت یوٹیوب پر بھارت میں نمبر ون ٹرینڈ بنا رہا۔

خدا اور محبت سیریز انٹرٹینمنٹ انڈسٹریز میں نئے سے نئے ریکارڈ بنارہی ہے۔

بھارت میں خدا اور محبت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی ٹرینڈنگ میں اس وقت سرفہرست رہا۔

ڈرامہ شروع ہوتے ہی فیروز خان کو بھارت سے لاکھوں مداحوں نے ٹوئٹر پر فالو کرنا شروع کردیا۔

خدا اور محبت کی آخری قسط کو پہلے 48 گھنٹوں میں ڈیڑھ کروڑ لوگوں نے دیکھا، یہ بھی پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔