وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اس سال اب تک پاکستان میں کوئی پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود انسداد پولیو مہم جاری رکھی، مزید اقدامات کر رہے ہیں۔
یاسمین راشد نے کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد صوبے میں بڑھ رہی ہے، پنجاب میں ڈینگی کےکُل 605کیسز ہیں، راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے49 مریض داخل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا کے کُل کیسزکی تعداد 880 ہوگئی، پنجاب میں پانچ کروڑ لوگوں کی کورونا ویکسینیشن ہوچکی ہے۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب میں ہیلتھ کارڈ پر کام جاری ہے، دسمبر تک تقریباً3 کروڑ صحت کارڈ ڈلیور ہوجائیں گے۔